خواتین ایشیا کپ: پاکستان کی انڈیا کے خلاف حیران کردینے والی جیت

پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter

    • مصنف, عبدالرشید شکور
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہونی ہونی میں تبدیل ہوجائے تو کسی کو حیرت نہیں ہوتی کیونکہ یہ فارمیٹ ہی ایسا ہے جیسا کہ کسی نے بھی نہ سوچا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ جیسی ٹیم سے ہار جائے گی۔

اس شکست کے بعد تو یہ بات کون سوچ سکتا تھا کہ اسی ایشیا کپ میں اور وہ بھی اس شکست کے اگلے ہی روز پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے سے کہیں زیادہ مضبوط ٹیم انڈیا کو ہرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

لیکن جمعہ کے روز یہ انہونی بھی ہونی میں بدل گئی۔

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ مردوں کی طرح پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی کسی وقت بھی کچھ بھی کرسکتی ہے شائقین کو مایوس بھی اور حیران بھی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے سلہٹ میں جاری خواتین ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف تیرہ رنز سے یاد رکھی جانے والی جیت اپنے نام کرلی۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہSocial media

پاکستان کی اننگز کا احوال

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر137 رنز بنائے۔ 33رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ندا ڈار اور کپتان بسمہ معروف نے چوتھی وکٹ کے لیے قیمتی 76 رنز کا اضافہ کیا۔

بسمہ معروف 32رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ ندا ڈار نے آؤٹ ہوئے بغیر 37 گیندوں پر 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چھٹی نصف سنچری ہے۔

انڈین ٹیم کسی بھی موقع پر قدم نہ جماسکی اور وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے اس کے لیے جیت کو دور کر دیا اور وہ 124رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے نشرہ ساندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ندا ڈار اور سعدیہ اقبال دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی انڈین خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تیرہ میچوں میں یہ محض تیسری کامیابی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے انڈیا کو سنہ 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک رن سے اور سنہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو رنز سے ہرایا تھا۔ سنہ 2012 کی جیت میں بھی ندا ڈار تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائی تھیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

انڈیا کے خلاف پاکستان کی جیت کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹوئٹر پر تانتے بندھ گئے ہیں مگر اس بار پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز نے بھی اس کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اب آپ ذرا آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کے ٹویٹ پر ہی ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹر شان ٹیٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چاہے لڑکوں کی ٹیم ہو یا لڑکیوں کی ٹیم آپ پاکستان کی کرکٹ سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اپنے دن پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو پچھاڑ سکتی ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

شان ٹیٹ نے عالیہ ریاض کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ جیسی صورتحال سے نمٹنا جانتی ہیں۔

عمران ظفر نامی صارف نے اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ’بڑی فتح مبارک ہو لڑکیو‘۔

زارا نامی صارف نے کہا کہ یہ انڈیا کے خلاف پاکستان کی ایک سال میں چوتھی فتح ہے اور پھر جشن کی اموجی بھی بنائی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

انھوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کرکٹ پر تجزیہ کرتے ہوئے وسیم اکرم، وقار یونس، وہاب ریاض، مصباح الحق اور فخر عالم کو کمنٹری باکس میں اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے ہی جیت سے متعلق ایک گانے پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے شاندار جذبہ دکھایا۔ انھوں نے صورتحال کے مطابق ٹیم سیلیکشن کو بھی بہت اہمیت کا حامل قرار دیا اور ندا ڈار کی بیٹنگ بھی دل کھول کر تعریف کی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ماہی نامی صارف نے اسے فخریہ لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جب لڑکے جیتے ہیں تو مسکراہیٹں لاتے ہیں اور جب لڑکیاں جیتتی ہیں تو آنسو نکل آتے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

کرکٹ کمنٹیٹر ماریانہ اقبال نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ندا ڈار کی آل راؤنڈر پرفارمنس اور بسمہ معروف کی کپتانی کی داد دی۔