پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ: ناقابل شکست پاکستان سیمی فائنل میں، انڈیا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر اور سوشل میڈیا پر شعیب ملک کے چرچے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے آخری گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو باآسانی 72 رنز سے شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اب 11 نومبر کو وہ آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا جنھوں نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جو کہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی تھی بلکہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے تیز ففٹی بھی تھی۔
شعیب ملک کے علاوہ بابر اعظم نے اپنی چوتھی نصف سنچری بنائی جبکہ محمد حفیظ نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جیت اور اس سے پہلے دن کے کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف فتح کا مطلب یہ تھا کہ انڈیا اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے اور پیر کو انڈیا کے نمیبیا کے خلاف میچ کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔
سوشل میڈیا پر جہاں پاکستانی جیت کے بعد شعیب ملک کے چرچے ہر سو پھیلے ہوئے تھے وہیں دوسری جانب پاکستانی صارفین انڈیا کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر بھی کافی دلچسپ ٹویٹس کرتے نظر آئے۔
انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کی اننگز کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ 'دیکھا، ہر خاندان کو ایک بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے' اور اس کے آگے انھوں نے حفیظ اور ملک کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی میچ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کیا: 'بوڑھا ہو گیا ہے، اچھا نہیں ہے، ریٹائر ہو جائے، اور ملک، ورلڈ کپ کی تیز ترین ففٹی۔'
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور کمینٹیٹر آئین بشپ نے پاکستانی کارکردگی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں پاکستانی شائقین کے چہرے کی خوشیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایک کھیل سے کس قدر خوشی مل سکتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
معروف انڈین صحافی ایاز میمن نے پاکستانی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ پاکستان خود کو سیمی فائنل کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کر رہا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ بابر اعظم کے علاوہ تجربہ کار حفیظ اور ملک بھی کھل کر سکور کر رہے ہیں اور یہ ٹیم کے 'مومنٹیم' میں اضافہ کرے گا۔
ادھر انڈین کرکٹ ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر انڈین کرکٹ ٹیم کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
ایک صارف نے انڈین ٹیم کی تصویر لگاتے ہوئے اس پر پاکستانی ٹک ٹاکر دنانیر مبین کے جملے کی مدد سے فقرہ کسا: 'یہ میں ہوں یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم واپس جا رہے ہیں۔'