ٹوکیو اولمپکس کا رنگا رنگ میلہ تمام ہوا، امریکہ 100 سے زیادہ تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ٹوکیو اولمپکس کا رنگا رنگ میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ بیشتر ایونٹس کی طرح یہ اختتامی تقریب بھی شائقین کے بغیر سٹیڈیم میں ہوئی۔

تمام شریک ممالک کے پرچم برداروں نے تقریب کے آغاز میں میدان کے مرکز میں ایک دائرہ بنایا۔

اس سے قبل، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے وبائی مرض کے باوجود کھیلوں کو ایک کامیابی قرار دیا۔

امریکہ نے ٹوکیو اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں اور وہ واحد ملک ہے جس نے 100 سے زائد تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناولمپک سٹیڈیم میں ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران ٹیم امریکہ کے ارکان
اولمپکس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

منتظمین کا کہنا ہے کہ صرف انیس ایتھلیٹس تقریب میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ وہ کووڈ 19 سے متاثر تھے۔

امریکہ تمغے کی میز پر 39 سونے کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، چین 38 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جاپان 28 سونے کے تمغے لے کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

امریکہ نے 39 طلائی، 41 چاندی اور 33 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح امریکہ نے ٹوکیو اولمپکس میں کل 113 تمغے حاصل کیے۔ دوسری جانب چین کو 38 طلائی، 32 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے ملے۔ چین نے ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر 88 تمغے حاصل کیے ہیں۔

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مجموعی تمغوں کے حساب سے تیسرا نمبر روسی اولمپک کمیٹی کا ہے جس نے 71 میڈل جیتے ہیں اور 65 تمغوں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ میزبان جاپان کل تمغوں، 58، کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک بی ایم ایکس سوار اولمپک اسٹیڈیم میں ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران پرفارم کر رہا ہے۔
ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناولمپک اسٹیڈیم میں ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چین نے اپنے آپ کو سپورٹس سپر پاور بنانے کے لیے ایک آفیشل پروگرام شروع کیا تھا جسے گولڈ میڈل اسٹریٹیجی یا گولڈ جیتنے کی حکمت عملی کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت چین میں کھیلوں کے ہزاروں سکول کھولے گئے ہیں۔

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اولمپک مشعل کا شعلہ بجھا دیا گیا۔ اب شائقین پیرا اولمپک گیمز کے منتظر ہیں جو دو ہفتوں کے بعد شروع ہوں گے۔

ٹوکیو

،تصویر کا ذریعہGetty Images