پاکستانی کرکٹر حسن علی کی انڈین لڑکی سامعہ سے شادی کی تصدیق

حسن علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحسن علی نے کہا کہ وہ دونوں خاندانوں کے دباؤ کی وجہ سے فی الحال اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر عام نہیں کر سکتے

پاکستانی کرکٹر حسن علی نے انڈین خاتون سے شادی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر جعلی ہیں۔

جمعے کو گوجرانوالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ شادی 20 اگست کو دبئی میں ہو گی جس میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔

ان کے مطابق ولیمے کی تقریب پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ کا نام سامعہ ہے اور وہ ان سے ایک برس قبل دبئی میں ہی ایک عشائیے پر ملے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے بھائی اور بھابی نے لڑکی سے ملاقات کی ہے اور نکاح کی تقریب پاکستانی رسومات کے مطابق ادا کی جائے گی جبکہ سامعہ انڈین سٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی۔

حسن علی نے کہا کہ وہ دونوں خاندانوں کے دباؤ کی وجہ سے فی الحال اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر عام نہیں کر سکتے تاہم انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں گرم ہونے کے بعد جن لڑکیوں کی تصاویر ان کی اہلیہ کے طور پر گردش کر رہی ہیں وہ جعلی ہیں۔

انھوں نے سامعہ کے بارے میں بھی مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ سامعہ کا تعلق انڈین ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایک فضائی کمپنی میں ملازم ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

خیال رہے کہ حسن علی کی انڈین خاتون کے ساتھ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر رواں ہفتے کے آغاز سے گرم تھیں البتہ انھوں نے 30 جولائی کو ایک ٹویٹ میں صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے معاملات نے حتمی شکل اختیار نہیں کی اور وہ کچھ دنوں میں اعلان کریں گے۔

حسن علی نے منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ دونوں خاندانوں میں ابھی ملاقات ہونی باقی جس کے باعث کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

حسن علی کی انڈین لڑکی سے شادی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے صارفین ایک دوسرے کو چھیڑ رہے ہیں اور چٹ پٹی ٹویٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف حرا نے لکھا کہ انڈیا کے لڑکے کہاں ہیں بھائی جو ہمارا بچہ وہاں شادی کر رہا ہے۔

ایک اور صارف نے شعیب ملک اور حسن علی کی کھلکھلاتی ہوئی تصویر پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چلو چلو انڈیا چلو‘ گویا حسن علی کو شعیب ملک نے ترغیب دی تھی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

ایک صارف فصیح الدین نے حسن علی کی ایک انڈین خاتون سے شادی پر پاکستان کی خواتین کی ناراضی کو ورلڈ کپ میں مشہور ہونے والی میم کے ذریعے دکھایا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ٹوئٹر صارف اذکیٰ کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی خواتین لڑکوں کو ’بھائی زون‘ کریں گی تو ایسا تو ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جن پاکستانی کرکٹرز نے سرحد پار سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کی تھیں ان میں ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک شامل ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، جنھوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، نے انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے سنہ 2010 میں شادی کی تھی جس کی مقامی میڈیا نے بڑھ چڑھ کوریج کی تھی۔

البتہ ان دونوں کے حوالے سے حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا میچ سے پہلے ایک تنازعے نے جنم لیا تھا جس میں دونوں میاں بیوی اور چند پاکستانی کرکٹرز برطانیہ کے ایک ریستوران میں شیشہ پیتے دیکھے گئے۔

تاہم ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد ٹوئٹر پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ ویڈیو میچ سے دو تین دن پہلے کی ہے۔