پاکستانی اشتہار میں ابھینندن کے مذاق پر انڈین شائقین ناراض

ابھینندن

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشنابھینندن کو پاکستانی حکام نے طیارہ گرنے کے بعد اپنی تحویل میں لیا تھا

انڈیا اور پاکستان کے مابین تناؤ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ہے لیکن اس مرتبہ وجہ سرحدی کشیدگی نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔

پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں اتوار کو مدِمقابل آ رہی ہیں یہ ٹورنامنٹ کا وہ میچ ہے جس کا سب سے بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس ماحول میں ایک پاکستانی کمپنی کے اشتہار نے ماحول مزید گرما دیا ہے۔ اس اشتہار میں رواں برس پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے انڈین جنگی طیارے کے پائلٹ ابھینندن کے حلیے والے ایک شخص کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ابھینندن کو پاکستانی حکام نے طیارہ گرنے کے بعد اپنی تحویل میں لیا تھا اور ان سے تفتیش کے بعد انھیں ’امن کی خواہش‘ کے تحت انڈین حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

فروری 2019 میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور سرحد کے آرپار عوامی جذبات بھی بھڑک اٹھے تھے۔

اشتہار میں ایک اداکار جس کی مونچھیں ابھینندن جیسی ہیں اور وہ انڈین کرکٹ سے مشابہ جرسی پہنے ہوئے ہیں، ایسی تفتیشی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جیسی پاکستان نے ابھینندن کی گرفتاری کے بعد ریلیز کی تھی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

Presentational white space

اس ویڈیو میں جیسے ابھینندن ہر سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں ویسے ہی یہ اداکار بھی یہی ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم سے متعلق ہر سوال کے جواب میں یہی کہتا ہے کہ ’یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔‘

آخر میں جب اس سے چائے کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ اسے عمدہ قرار دیتا ہے اور جانے کی اجازت ملنے پر کپ سمیت روانہ ہونے لگتا ہے تو سوال کرنے والا اس سے کہتا ہے کہ ’کپ چھوڑ کر جاؤ‘۔

ابھینندن جب واپس انڈیا پہنچے تھے تو انھیں ہیرو قرار دیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انڈین عوام کو یہ اشتہار کچھ پسند نہیں آیا اور وہ اسے بے حسی پر مبنی اور شرمناک قرار دیے رہے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

Presentational white space

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھیں اس اشتہار میں مزاح دکھائی دیا ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اس کا جواب پاکستان کو میچ میں ہرا کر دینا چاہیے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

ادھر پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انڈین گزشتہ چھ ورلڈ کپ مقابلوں سے پاکستانیوں کا ’موقع موقع‘ والے اشتہاروں سے مذاق اڑاتے آ رہے ہیں اور اب ان سے ایک اشتہار برداشت نہیں ہو رہا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ان پیغامات سے ایک بات تو واضح ہے کہ اتوار کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں جب اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں مدِمقابل آئیں گی تو صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ ہزاروں میل دور پاکستان اور انڈیا میں بھی جذبات عروج پر ہوں گے۔

یقیناً ایسا ہی ہونے والا ہے اگر بارش نہ ہو گئی تو۔