انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

برسٹل میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے 359 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بین سٹوکس تھے۔ وہ 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

278 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب جو روٹ 43 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز جونی بیر سٹو تھے۔ انھوں نے 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انھیں جنید خان نے بولڈ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیر سٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے پاکستانی بولروں کے خلاف دلکش سٹروکس کھیلے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جیسن روئے 76 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جیسن روئے نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔

جونی بیر سٹو

،تصویر کا ذریعہPA

اس سے پہلے پاکستان نے امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

امام الحق نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اوپنر فخر زمان جنھوں نے پچھلے میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی صرف دو رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اس کے بعد حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جنھوں نے 27 رنز بنائے۔ سرفراز احمد اور امام الحق کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت ہوئی۔

آصف علی نے امام الحق کے ساتھ ایک اہم اننگز کھیلی۔ وہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہPA