پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پاکستان کو 12 رن سے شکست

فخر زمان

،تصویر کا ذریعہGareth Copley

،تصویر کا کیپشنفخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 374 رن کے جواب میں پاکستان 361 رن بنا سکا۔ پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر یہ سکور کیا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ وکٹ اس وقت گری جب فہیم اشرف تین رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ انھییں پلنکٹ نے آوٹ کیا۔

کپتان سرفراز احمد نے 32 گیندوں پر 41 رن بنائے ہیں۔

عماد وسیم 8 رن بنا کر ڈیوڈ ولی کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

آصف علی بھی ایک اچھی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ انھوں نے 36 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ آصف علی نے چار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی ہے۔

آوٹ ہونے والے چوتھے بلے باز حارث سہیل تھے جنھوں نے 18 گیندوں پر 14 رن بنائے۔ وہ پلنکٹ کی گیند پر بیئرسٹو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

پاکستان کے اوپنر امام الحق 44 گیندوں پر 35 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ انھیں معین علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر آوٹ کیا۔

فخر زمان نے ایک شاندار اننگز کھیلی۔ وہ کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔

فخر زمان نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 84 گیندوں پر سنچری بنائی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 138 رن بنائے اور 106 گیندوں کا سامنا کیا۔

اس کے فوراً بعد بابر اعظم بھی آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے نصف سنچری مکمل کی اور 52 گیندوں پر 51 بنائے۔ انھیں عادل رشید نے اپنی گیند پر کیچ لے کر آوٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز جونی بیرسٹو اور جیسن رائے نے کیا تھا

اس سے قبل مقررہ 50 اوورز میں انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے تھے۔

بیٹنگ کے لیے پچ سازگار ہونے کی بدولت انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر رنز بنائے اور پاکستان کا کوئی بھی بولر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پایا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی کوشش ہو گی کے وہ انگلینڈ کو 270 سے 280 رنز کے ٹارگٹ تک محدود کریں تاہم ایسا نہ ہو پایا۔

انگلینڈ کی طرف اوپنر جیسن رائے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ایئن مورگن، جاس بٹلر اور جونی بیرسٹو نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ایک روزہ میچ میں بارش کی وجہ سے تھوڑا تعطل آیا

محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے بولر یاسر شاہ اپنے سات اوورز میں 8.57 کی اوسط سے 60 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر رہے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی 19 ویں اوور میں ملی تھی جب 115 کے مجموعی سکور پر اوپنر جونی بیرسٹو 45 گیندوں پر 51 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیسن رائے تھے جو 31 ویں اوور میں 178 کے مجموعی سکور پر حسن علی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رائے نے 98 گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

جبکہ تیسرے اور آخری آوٹ ہونے والے بلے باز جو روٹ تھے جو 36 ویں اوور میں 54 گیندوں پر 40 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے 28 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا تھا تاہم بارش تھمتے ہی میچ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آٹھ مئی کو جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جانے والا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

پاکستان کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ایئن مورگن کی کپتانی میں عادل رشید، بین سٹوکس، کرس وؤکس، ڈیوڈ ویلی، جو رُوٹس، جونی بئرسٹو، جاس بٹلر، لیئم پلنکٹ اور معین علی پر مشتمل ہے۔