پی ایس ایل: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگسٹن نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کراچی کنگز کے دوسرے نمایاں بلے باز کولن انگرم رہے، انھوں نے چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان شنواری نے چار جبکہ عمر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے حماد اعظم نے 29 اور شعیب ملک نے 26 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد الیاس نے تین اور محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں باقی ٹیموں کی نسبت ملتان سلطانز کی کارکردگی کچھ اچھی نظر نہیں آتی۔

موجودہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز آٹھ میچ کھیل چکی ہے اور اس میں سے چھ میچ ہارنے کے بعد یہ چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر ہے۔

چھ پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ کنگز نے اب تک سات میچ کھیلے ہیں جن میں یہ تین میں کامیاب جبکہ چار میں ناکام رہی ہے۔