پاکستان اور انڈیا ایشیئن ہاکی چیمپئن شپ کے مشترکہ فاتح

،تصویر کا ذریعہ@asia_hockey/twitter
اومان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ ایشیئن ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل تیز بارش کے باعث کھیلا نہ جا سکا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔
تاہم تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں ملائشیا نے جاپان کو پینلٹی سٹوکس میں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو گول کر سکیں جس کے بعد تیسری پوزیشن کا فیصلہ پینلٹی سٹوکس پر ہوا۔
اس سے قبل سنیچر کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
سنیچر کو مسقط کے سلطان قابوس سپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل ملائشیا اور پاکستان کا میچ مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔
جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹوکس پر ہوا جس میں پاکستان نے ملائشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں!
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سیمی فائنل میچ کے آغاز میں ہی ملائشیا کی جانب سے فیضل ساری نے میچ کے دوسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی لیکن یہ سبقت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور اس کے چار منٹ بعد ہی عرفان جونیئر نے گول کر کے سکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
اس کے بعد پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے 12ویں منٹ میں علیم بلال نے اور 15ویں منٹ میں ابو محمود نے گول کیا۔ 20ویں منٹ میں علیم بلال نے اپنا دوسرا گول کے پاکستان کو 4-1 کی سبقت دلا دی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
میچ کے آخری لمحات میں ملائشیا بھرپور طریقے سے میچ میں واپس آئی اور اوپر نیچے تین گول کر کے پاکستان کی برتری ختم کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پینلٹی سٹوکس پر ہوا۔
پینلٹی سٹوکس میں پاکستان کی جانب سے توثیق ارشد، ابو محمود اور علیم بلال نے گول کیے۔









