پانڈیا کمر کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا گیند کراتے ہوئے کمر میں اچانک درد ہو جانے کے باعث گر پڑے اور انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
ہاردک جو آل راونڈر ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کرانے کے لیے جب دوڑتے ہوئے آ رہے تھے اچانک گر پڑے۔
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہردک کی کمر شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ان کی جگہ منیش پانڈے کو میدان میں بھیج دیا گیا



