ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی شکست کی کہانی چہروں کی زبانی

میرا ڈونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ جمعرات کو کروشیا نے ارجنٹینا کو تین صفر سے شکست دے ماہرین کو ششدر کر دیا۔ ارجنٹینا کی اس غیر متوقع شکست پر ارجنٹینا کے معروف فٹبال میرا ڈونا کو بھی یقین نہ آیا۔
لیونل میسی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی بے بس دکھائی دیے۔
ارجنٹینا فٹبال سائقین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کی بری کارکردگی پر جہاں فٹبال ماہرین حیران ہیں وہیں ان کے مداح بھی اپنی ٹیم کی شکست پر خود پر قابو نہ پا سکے اور رو پڑے۔
ارجنٹینا فٹبال ٹیم گول کیپر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے موجودہ گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب انھوں نے گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں گول کے سامنے کھڑے کروشیا کے کھلاڑی کو گیند دے دی۔
ارجنٹینا فٹبال ٹیم مینیجر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکروشیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ارجنٹینا کے مینیجر جارج سمپولی بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
ارجنٹینا فٹبال سائقین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر حیران اور پریشان ہیں اور ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ دو بار کی عالمی چیمپیئن روس میں جاری ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں معروف ٹیمیں بظاہر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔