آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ
آسٹریلیا میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے نائجیریائی پہلوان میلون بیبو کو شکست دے کر 86 کلو فری سٹائل کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے 21ویں دولتِ مشترکہ کھیلوں میں محمد انعام نے حریف کو صفر کے مقابلے پر چھ پوائٹس سے شکست دی۔
یہ 2018 کے کھیلوں میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے چار کانسی کے تمغے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔
میڈل ٹیبل پر اب تک آسٹریلیا 70، انگلستان 37 اور انڈیا 23 طلائی تمغوں کے ساتھ علی الترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبروں پر ہیں۔
پاکستان کا نمبر اس فہرست میں 22واں ہے۔