آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
محمد بلال نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز میں تیسرا تمغہ دلوا دیا
آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کُشتی کے 57 کلوگرام فری سٹائل کُشتی کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
گولڈ کوسٹ میں ہونے والے اس مقابلے میں محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے فتح حاصل کر لی۔
22 سالہ محمد بلال کا تعلق پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔
کامن ویلتھ گیمز کی مزید خبروں کے لیے پڑھیے
انھیں سیمی فائنل میں انڈیا کے پہلوان راہل آورے نے شکست دی تھی اور راہول آورے اس کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
محمد بلال کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کے ان کھیلوں میں تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب نے بھی اپنے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ کھیلوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی اور اپنے چاروں میچ برابر کر کے تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔