کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 67 رنز سے جیت

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشناننگز کی ابتدا میں ہی کوئٹہ گلیڈیایٹر کے بولرز نے کھیل اپنی گرفت میں رکھا

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن تھری کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔ اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کور جیتنے کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی۔

آخری اوور میں کراچی کنگز کی کھلاڑیوں نے آٹھ رنز کا اضافہ کیا لیکن کوئٹہ نے یہ میچ 67 رنز سے جیت لیا۔

سترھویں اوور میں انور علی نے یکے بعد دیگرے وائیز اور محمد عرفان کو بھی آؤٹ کر دیا۔ وائیز پانچ جبکہ محمد عرفان بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے ساتویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی ڈیوڈ ویئز نے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی۔

کراچی کنگز کی چھٹی وکٹ تب گری جب عماد وسیم آؤٹ ہوئے وہ صرف 35 رنز بنا سکے۔ انہیں راحت علی نے آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اغطم تھے انھوں نے 32 رنز بنائے۔ واٹسن کی گیند پر انور علی نے ان کا کیچ پکڑا۔

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں ملی جب ڈینلی کو ایک کے انفرادی سکور پر سٹیمپ آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اوور میں راحت علی نے شاہد آفریدی کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، انھوں نے صرف ایک رن بنایا۔

32 کے مجموعی سکور پر کولن انگرم پانچ رنز بنا کر حسان خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں لولن نے بوپارہ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 58 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کیون پیٹرسن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 86 رنز کی شراکت رہی۔

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشنشین واٹسن نے 58 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

کراچی کنگز کو پہلی کامیابی 60 کے مجموعی سکور پر ملی جب شاہد آفریدی نے اسد شفیق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انھوں نے 16 رنز بنائے۔

دوسری وکٹ 145 کے مجوعی سکور پر گری جب عثمان شنواری کی گیندر پر پیٹرسن 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رائلی روسو 13 رنز بنا کر محمد عامر کی پہلی وکٹ بنے۔

چوتھے آوٹ ہونے والے بلے باز انور علی تھے جو آخری اوور میں چھ رنز بنا کر عرفان جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

PSL

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشناس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی ہوئی ہے

اس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں خرم منظور اور ٹائمل ملز کی جگہ شاہد آفریدی اور ڈیوڈ ویز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گذشتہ روز بدھ کو ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں تین میں اسے فتح اور ایک میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں اسے تین میں شکست اور تین میں کامیابی حاصل ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 3 میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔

جمعرات کو اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔