لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھ وکٹوں سے کامیابی

،تصویر کا ذریعہPSL
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پی ایس ایل ایڈیشن تھری میں لاہور قلندرز کی یہ چھٹی جبکہ مجموعی طور پر پی ایس ایل میچوں میں آٹھویں مسلسل شکست ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کی عمدہ اننگز کی بدولت 164 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
لیوک رونکی نے 41 گیندوں پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے جبکہ مصباح الحق 12 اور صاحبزادہ فرحان تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نارائن نے تین اور عمران خان جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی پہلی وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب سنیل نارائن نے ڈومینی کو آؤٹ کیا، انھوں نے 21 رنز بنائے۔
شاداب خان 32 رنز بنا کر عمران خان جونیئر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہPSL
آصف علی سات رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رونکی 41 گیندوں پر 77 رنز بنا کر نارائن کی تیسری وکٹ بنے۔ انھوں نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں اپنی نصف سینچری مکمل کی تھی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔
اسی بارے میں مزید پڑھیں!
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور ڈیوچ نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا تھا۔ انتون ڈیوچ نے 62 جبکہ فخر زمان نے 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ کپتان برینڈن مکلم 12 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

،تصویر کا ذریعہPSL
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف کامیاب ترین بولر رہے جنھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان، محمد سمیع اور ڈمینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل ایڈیشن 3 میں لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال ٹورنامنٹ میں فتح کا ذائقہ چکھنے سے محروم رہی ہے اور اس شکست کے بعد ان کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے مواقع معدوم ہوگئے ہیں۔












