یاسر شاہ کی چھ وکٹیں، سری لنکا 482 رنز بنا کر آؤٹ

،تصویر کا ذریعہAFP
دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سریلنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی اننگز کی خاص بات اوپنر کرونا رتنے کے شاندار 196 رنز تھے۔ انھوں نے 19 چوکے اور ایک چھکا مارا۔
دوسری جانب یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز تین وکٹوں کے نقصان پر 254 سے کیا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب یاسر شاہ نے چندیمل کو 282 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا۔ چندیمل نے چھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
اوپنر کرونا رتنے نے پراعتماد کھیل جاری رکھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
چندیمل کے بعد ڈک ویلا اور کرونا رتنے نے مل کر 88 رنز کی شراکت کی۔ ڈک ویلا کو محمد عباس نے 52 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
پاکستان کو بڑی کامیابی وہاب ریاض نے دلوائی جب کرونا رتنے 196 کے مجموعی سکور پر بولڈ ہوئے۔ انھوں نے 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 196 رنز سکور کیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کو یاسر شاہ نے ساتویں کامیابی دلوائی۔ انھوں نے پریرا کو آؤٹ کیا۔ پریرا نے تیز کھیلتے ہوئے 76 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔
محمد عباس نے دوسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب انھوں نے لکمل کو آٹھ کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
یاسر شاہ نے اپنی پانچویں وکٹ گامج کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔ یاسر شاہ نے اپنی چھٹی وکٹ فرنینڈو کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔
ابوظہبی ٹیسٹ کی طرح اس میچ میں بھی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور جے سلوا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کی شراکت قائم کی، جسے یاسر شاہ نے جے سلوا کو سلپ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کروا کے ختم کر دیا۔ انھوں نے 27 رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
سمارا وکرما کی وکٹ محمد عامر نے حاصل کی۔ وہ گذشتہ میچ میں کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے۔ اس کے فوراً بعد یاسر شاہ نے مینڈس کو بھی آؤٹ کر دیا۔
اس میچ میں ایک بار پھر پاکستان نے تین فاسٹ بولروں اور ایک سپنر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر شاہ کو خاصی سپن مل رہی ہے جس کی وجہ سے مبصرین کا خیال ہے کہ یاسر شاہ کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک اور سپنر کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔










