شیر نے میچ سے قبل کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کوچ برہم

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ کی ویلز اور اوسپریز کی رگبی ٹیم کو میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے گیم لاج کا دورہ مہنگا پڑ گیا۔
ہوا یوں کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی سکاٹ بالڈوِن نے شیر کو پیار کرتے ہوئے پنجرے کے اندر سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو جواب میں شیر نے ان کا ہاتھ اپنے نوکیلے دانتوں سے چبا ڈالا۔
بالڈوِن کے کوچ سٹیو ٹینڈے نے ان کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ایک بیوقوفانہ اقدام کی وجہ سے ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہاتھ پنجرے اندر ڈالیں گے جہاں شیر ہوگا تو کیا ہو گا؟ آپ کو کاٹا جائے گا۔‘
کوچ سٹیو ٹینڈے کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ سکاٹ کس طرح جنگلی جانوروں کی طرز زندگی کو کیسے دیکھتے رہے ہیں کہ شیر کو سر پر تھپتھپایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بے احمقانہ چیز ہے جس کا میں کبھی بھی حصہ رہا ہوں۔
تاہم ان کا کہنا کہ شکر ہے وہ (سکاٹ) ٹھیک ہیں انھیں صرف کچھ ٹانکے لگے ہیں۔ امید ہے وہ کل تک لوٹ آئیں گے۔‘

،تصویر کا ذریعہKeelan Giles, Instagram
خیال رہے کہ جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں سکاٹ تو شامل نہیں تھے تاہم اوسپریز کو جنوبی افریقہ نے 25 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دے دی جو اس ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی










