سرینا ولیمز ماں بن گئیں، بیٹی کی ولادت

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے فلوریڈا کے ایک ہسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
35سالہ سیرینا ولیمز کو بدھ کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے سینٹ میری میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔
ولیز کے پارٹنر ریڈٹ کے شریک بانی الیکسی اوہانین ہیں اور دونوں کو دنیا بھر سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بچے کی پیدائش کی خبر اس وقت ملی جب ان کی بہن وینس ولیمز امریکی اوپن کے میدان پر جانے کے لیے تیار تھیں۔
وینس نے کہا: 'میں واقعی بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ الفاظ ان کی ترجمانی نہیں کر سکتے۔'
ابھی تک سرینا اور ان کے شوہر نے بچی کے تولد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن سیرینا کے کوچ پیٹرک موراتغلو نے ٹویٹ کیا: 'میں تمہارے لیے خوش ہوں اور میں تمہارے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
انھوں نے مزید لکھا: 'میں آپ کے بہت جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔۔۔ کیونکہ ہمیں بہت کام کرنے ہیں۔'
خیال رہے کہ 23 بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ٹینس سٹار نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے گرانڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔
انھوں نے اپنے حمل کے بارے غلطی سے 'سنیپ چیٹ' پر خبر دے دی تھی پھر گذشتہ ماہ انھوں نے 'ووگ' میں لکھے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے اپنے خطاب کا دفاع کرنا چاہتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سنہ 2017 میں حاملہ ہونے کے باوجود سرینا نے آسٹریلیا اوپن میں گرینڈ سلیم میں جیت حاصل کی تھی۔
جون میں 'وینیٹی فيئر' کے سرورق ان کی برہنہ تصویر شائع ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا: 'مجھے یہ معلوم نہیں کہ بچے کا کیا کرنا ہے۔'
بہر حال بچے کے تولد کی خبر نے ٹینس کی دنیا میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ٹینس سٹار رافیل نڈال نے سرینا کو مبارکباد دی: 'سرینا بہت مبارک ہو۔ آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں۔'
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں گیبرن موگوروزا نے مذاقا کہا: 'ایک لڑکی پیدا ہوائي ہے؟ امید کرتے ہیں کہ وہ ٹینس نہیں کھیلے۔'
گلوکار بیونس نے انسٹاگرام پر سیرینا کی تصویر جاری کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔











