میعن علی کی عمدہ کارکردگی، انگلینڈ نے میچ اور سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دے پر چار میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے جیت لی۔
جنوبی افریقہ کو آخری ٹیسٹ جیتنے کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ نے 83 اور فاف ڈوپلیسی نے 61 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین انگلینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے معین علی نے پانچ اور جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 379 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں معین علی نے 75 جبکہ جو روٹ نے 49 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارکل نے چار، اولیور نے تین جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے معین علی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔










