آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شہر یار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے یہ اعلان منگل کو اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں کیا۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کے کپتان ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ انھیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بھی سونپ دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یارخان نے گذشتہ دنوں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عندیہ دے دیا تھا کہ سرفراز احمد ہی ٹیسٹ ٹیم کے اگلے کپتان ہوں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
30 سالہ سرفراز احمد 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انھوں نے تین سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2089 رنز بنائے ہیں۔
سرفراز احمد وکٹ کیپر کی حیثیت سے 50 کیچز اور 17 سٹمپڈ کر چکے ہیں۔