آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’امید ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں اور ہمارے ساتھ کھیلیں: سرفراز احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی دنیا کی بڑی ٹیموں کو دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کو چیمپئز ٹرافی کے اوول میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے شہر لاہور میں سنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے کے بعد دنیائے کرکٹ کے تمام بڑی ٹیموں نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس حملے میں چھ پولیس ہلاک اور سات کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔
30 سالہ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’امید ہے کہ اس کامیابی سے پاکستانی کرکٹ کو فروغ ملے گا اور تمام ٹیمیں یہاں آئیں گی اور ہمارے ساتھ کھیلیں گی۔‘
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باعث گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیل رہا ہے تاہم ورلڈ الیون نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے جس میں وہ تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کا فائنل بھی رواں سال سخت سکیورٹی میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ملی آرتھر کا کہنا آئی سی سی کے منظور شدہ دورے کے بارے میں کہنا تھا کہ 'امید ہے کہ اس سے مستقبل کا راستہ ہموار ہوگا۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم آج بہت خوش ہوگی کیونکہ وہ اس کے مستحق ہیں۔ امید کرتے ہیں اس سے پاکستان کو ایک نئی تحریک ملے گی۔'