چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انڈیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

،تصویر کا ذریعہICC
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یکم جون سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں شرکت کے لیے انڈین سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کو سونپی گئی ہے اور انڈیا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے اس اعزاز کا دفاع کرے گی جو اس نے چار سال قبل انگلینڈ کو ہرا کر حاصل کیا تھا۔
انڈین سکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور آف سپنر روی چندر ایشون، فاسٹ بولر محمد شامی اور بلے باز روہت شرما صحتیابی کے بعد سکواڈ کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔
سابق کپتان مہندر دھونی اور جارحانہ بلے باز یوراج سنگھ بھی اس سکواڈ میں شامل ہیں۔ .
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ یکم جون سے 18 جون تک کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ انڈیا اور آئی سی سی کے درمیان مالی تنازعے کے بعد خدشہ تھا کہ انڈین ٹیم شاید اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرے اور نام جمع کرانے کے آخری تاریخ 25 اپریل تک انڈین ٹیم کے اعلان نہ ہونے کے بعد اس خیال کو مزید تقویت ملی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو دہلی میں ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
انڈین سکواڈ میں چھ بلے باز، چار آل راؤنڈر اور پانچ بولر شامل ہیں۔







