کراچی کنگز کی 44 رنز سے فتح، دفاعی چیمپیئن باہر

،تصویر کا ذریعہPSL
شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے اسلام یونائٹڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
اسلام یونائٹڈ کی پوری ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر ڈھیر ہو گئی۔
کراچی کنگز کے بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام یونائٹڈ کے بلے بازووں کو پریشان کیے رکھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور اسامہ میر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہPSL
اس سے پہلے کراچی کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے اسلام یونائٹڈ کو جیتنے کے لیے 127 کا ہدف دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اسلام یونائٹڈ کے بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو ایک بڑا سکور کرنے سے روکا۔

،تصویر کا ذریعہPSL
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں بلے باز پہلے دو اوورز میں کوئی سکور نہ بنا سکے۔
اسلام یونائٹڈ کے رومان رئیس نے شاندار بولگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 25 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 19 ویں اوور میں کراچی کنگز کے پولارڈ، سہیل خان اور عماد وسیم کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہPSL
اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے چار، محمد سمیع اور شین واٹسن نے دو، دو جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لیگ میچوں میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ نے آٹھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے لیکن رن ریٹ پر کراچی کنگز تیسرے اور اسلام آباد یونائٹڈ چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

،تصویر کا ذریعہPSL
منگل کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
لیگ مرحلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان پہلا میچ کراچی کنگز نے ڈک ورتھ لوئیس میتھیڈ کے تحت آٹھ رنز سے جیتا تھا اور دوسرے میچ میں بھی کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔










