ثنا میر کی 100 وکٹیں اور بسمہ کے 2000 رنز

،تصویر کا ذریعہTWITTER
پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں ثنا میر نے بین الاقوامی ایک روز میچوں میں 100 وکٹوں اور بسمہ معروف نے 2000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
دونوں اس ریکارڈ تک پہنچنے والے پہلی پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
دونوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں جاری آئی سی سی وومن ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہونے والے میچ کے دوران حاصل کیے۔
آئی سی سی نے ٹوئٹر کے ذریعے دونوں کی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی۔
بسمہ معروف نے ایک ٹویٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز کے لیے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان کی قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر جو اب 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں، انھوں نے اس سے پہلے آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویمن ورلڈ کپ کا فارمیٹ کافی اچھا ہے اور سبھی ٹیموں کو کھیلنے کے بہترین مواقع ملیں گے۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER
ان کا کہنا تھا ’ہماری نظر سپر سکس مرحلے پر ہے چونکہ جنوبی افریقہ کو ایشیائی ماحول میں کھیلنے دقت ہوگی اور ہم اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2005 میں ویمن کرکٹ کے آئی سی سی کے تحت آنے کے بعد پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کا معیار بلند ہوا ہے۔
گروپ بی کے اس آٹھویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کے سکور 228 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔







