موہالی ٹیسٹ کا پہلا دن انڈیا کے نام

انڈیا کرکٹ ٹیم

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 268 بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر گیرتھ جان عادل رشید کریز پر موجود تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 32 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جانی بیر سٹو نے چھ چوکوں کی مدد سے 89 اور جوز بٹلر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے رویندر جڈیجا، امیش یادو، جینت یادونے دو، دو جب کہ محمد شامی اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے فیصلے کے ختم ہو گیا تھا۔