محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے، فیفا نے ایران پر جرمانہ عائد کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شائقین کو محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے بلند کرنے اور کالے کپڑے پہننے کے لیے کہنے پر ایران پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
اس میچ میں ایران نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
تہران میں حکام نے شائقین سے کہا کہ وہ میچ کے دوران فٹبال سے متعلق نعرے بازی کرنے کی بجائے محرم الحرام کے حوالےسے نعرے لگائیں۔
جنوبی کوریا کے کھلاڑی بھی میچ کے دوران ایرانی حریفوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بازو پر کالی پٹیاں پہنی۔
فیفا نے ایران پر 37 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا میچوں کے دوران کسی قسم سیاسی، مذہبی یا تجارتی پیغامات سے منع کرتی ہے۔
فیفا نے کروشیا اور کوسوو فٹ بال فیڈریشنز پر بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔ چھ اکتوبر کو ہونے والے کوالیفائنگ میچ میں شائقین نے سربیا کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
یاد رہے کہ سربیا نے کوسوو کی فیفا میں ممبر شپ کی مخالفت کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فیفا نے کروشیا پر 40 ہزار اور کوسوو پر 25 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔







