انڈیا کے معروف بیٹسمین روہت شرما زخمی ہو گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بھارت کے معروف بیٹسمین روہت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
روہت شرما کے علاوہ شیکھر دھون اور کے ایل راہل بھی زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
انڈین ٹیم میں روہت شرما کو شامل کیا گیا جو بھوونیشور کمار کی جگہ لے گے جب کہ آل راؤنڈر ہردیک پانڈے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
روی چند ایشون اور رویندر جڈیجا انگینڈ کے خلاف انڈین ٹیم کے سپن اٹیک کو لیڈ کریں گے۔
روہت شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے گوتھم گھمبیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز نو نومبر سے ہو گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ویراٹ کوہلی (کپتان)، گوتھم گھمبیر، چیتیشور پجارا، ، اجنکیا رہانے، وریدیمان ساہا، ہردیک پانڈے، روی چندر ایشون، امیت مشرا، رویندر جڈیجا، ایشانت شرما، محمد شامی، امیش یادو، جےانت یادو اور کرون نائر۔







