انڈیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 170 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہAP
وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 23.1 اوورز میں صرف 79 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
مہمان ٹیم کے سات کھلاڑیوں کا سکور دہرے ہندے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 27 اور راس ٹیلر نے ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے امیت مشرا نے پانچ، ، اکشر پٹیل نےدو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 اور ویراٹ کوہلی نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جب کہ جیمز نیشم اور مچل سانٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انڈیا کے امیت مشرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔







