انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہAFP
انگلینڈ نے چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔
کرکٹ سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ 21 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ نے 278 رنز کا ہدف 6 ہی وکٹوں کے نقصان پر 47.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی اننگز میں بلنگز اور ڈکٹ نے بلترتیب 62 اور 63 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کی اننگز میں مشفیق نے 67 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو شروع ہو گا۔
Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی









