پہلے ایک روزہ میچ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکسی دے دی ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصام پر 309 رنز سکور کیے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 47.5 اوورز میں 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈکٹ، بین سٹوکس اور جوس بٹلر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر سکے۔ سٹوکس نے 100 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔
ڈکٹ نے 78 گیندوں میں 60 رنز سکور کیے۔ بٹلر نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 38 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 60 رنز سکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مرتضیٰ، اسلام اور الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم جانب سے امرالقیس اور الحسن نے عمدہ بیٹنگ کی۔ القیس نے 119 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز سکور کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
الحسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 55 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بنگلہ دیشی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔
انگلینڈ کی جانب سے بال نے چار اور راشد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔








