اندور ٹیسٹ میں انڈیا کی 276 رنز کی برتری

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا کے شہر اندور میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 276 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی دس وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پیر کو میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 18 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 299 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پیر کو تیسرے روز کا کھیل جب شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل 72، نیشم 71 اور لیتھم 53 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے اور دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی انڈین بولنگ کو جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔
انڈیا کی جانب سے روی چندرن ایشون نے چھ اور جاڈیجا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز 557 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان وراٹ کوہلی کی شانداز ڈبل سنچری اور ریہانے کی 188 رنز کی اننگز تھی۔ کوہلی اور ریہانے نے مل کر 365 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔
یاد رہے کہ انڈیا پہلی دو ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے۔









