موبائل کی مدد سے بچی کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موبائل فون کے سگنل اور گوگل سٹریٹ ویو کی مدد سے پولیس نے ایک ایسی نو سالہ بچی کو تلاش کر لیا ہے جسے مبینہ طور اس کی دادی نے اغواء کر لیا تھا۔ حکام کو جب نٹالی مالٹائس کے بارے میں پتہ چلا تو میسا چیوسٹس کے اتھول شہر کے پولیس افسر اور آگر بجھانے والی فورسز حرکت میں آ گئے۔ اہلکاروں نے بچی کے موبائل میں موجود جی پی ایس کی مدد سے اس کی صحیح جگہ کا پتا لگایا۔ تاہم گوکل سٹریٹ ویو کی مدد سے یہ پتا چلا کہ وہ بچی ایک ہوٹل میں ہے۔ ایک ہفتے قبل نٹالی کی دادی روز مالٹائس نٹالی کو ان کے قانونی والدین کی نگرانی سے لے گئی تھیں۔ اتھول کے پولیس چیف ٹیموتھی انڈرسن نے بی بی سی کو بتایا ’ اس نے کہا کہ وہ نٹالی کو اب کبھی واپس نہيں کر ے گی اور پھر وہ ریاست چھوڑ کر چلی گئی۔‘ پولیس نے محترمہ ملٹائس سے رابطہ قائم کیا لیکن جب وعدے کے مطابق انہوں نے نٹالی کو واپس نہیں کیا تو پولیس نے نٹالی کے موبائل فون کے ذریعے اسے تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ دو ہزار پانچ سے امریکہ میں یا قانون ہے کہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں سو میٹر کی دوری والے 67 فیصد اور تین سو میٹر کی دوری والے 95 فیصد کالرز کی لوکیشن فراہم کریں۔ | اسی بارے میں نیا سال ایک سیکنڈ کی تاخیر سے31 December, 2008 | نیٹ سائنس موبائل براڈبینڈ، لیپ ٹاپ پر کوشش30 September, 2008 | نیٹ سائنس موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا25 July, 2008 | نیٹ سائنس موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ26 April, 2008 | نیٹ سائنس مائیکرو سافٹ اب موبائل ویب پر05 March, 2008 | نیٹ سائنس موبائل ٹیکنالوجی کی بیسویں سالگرہ08 September, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||