گوگل کے ذریعے قدیم روم کا نظارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوگل نے اپنے تھری ڈی میپ ٹول میں ایک اور خصوصیت کا اضافہ کر دیا ہے اور گوگل نے کمپیوٹر امیجز کے ذریعے سن تین سو بیس اے ڈی کے اس بے مثال شہر کو از سرِ نو تعمیر کیا ہے جس میں دس لاکھ افراد بسا کرتے تھے۔ گوگل صارفین کمپیوٹر نقشوں کے ذریعے فورم آف جولیس سیزر، کولیسیئم اور بیسیلیکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔ روم پراجیکٹ پر کام کرنے والے محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ پانچ صدیوں کے علم میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔ پراجیکٹ پر کام کرنے والے یونیورسٹی آف ورجینیا کے برناڈ فرِشر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ورچوئیل ٹائم مشین کی تخلیق کی طرف ایک اور قدم ہے۔ ’یہ منصوبہ نشاۃء ثانیہ سے لیکر اب تک گزشتہ پانچ صدیوں کے دوران روم پر سکالرز، ماہرین تعمیر اور مصوروں کے کام کا تسلسل ہے جنہوں نے اپنے الفاظ، نقشوں اور امیجز کے ذریعے اس قدیم شہر کے آثار قدیمہ کو محفوظ کرنے کوشش کی ہے۔‘ اس منصوبے میں پاسٹ پرفیکٹ پروڈکشنز نے بھی حصہ لیا جو اس سے پہلے بھی آثارِ قدیم اور تاریخی اہمیت کے کئی مقامات کی از سرِ نو تعمیر میں حصہ لیتی رہی ہے۔ فرم کے چیف ایگزیکٹو جول مائرز کا کہنا ہے کہ تہذیبی ورثہ بے شک ماضی کا حصہ ہے لیکن یہ ہمارے حال میں بھی موجود ہے اور ہماری شناخت اسی سے بنتی ہے۔ ’اس لیے یہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ ہم اسے محفوظ بنائیں، اس کو بہتر بنائیں اور اسے سیاحوں کی پہنچ میں لائیں تاکہ عالمی سطح پر یکجہتی کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ قدیم روم کو تھری ڈی میں پیش کرنا اس مقصد کے حصول کی طرف ایک بڑے قدم ہے۔‘ | اسی بارے میں گوگل دس سال کا ہوگیا07 September, 2008 | نیٹ سائنس گوگل کا نیٹ براؤزر مارکیٹ میں02 September, 2008 | نیٹ سائنس ’بگ بینگ‘ تجربہ، دو ماہ کی تاخیر20 September, 2008 | نیٹ سائنس پارٹیکل فزکس: تحقیق پر نوبل انعام07 October, 2008 | نیٹ سائنس سونی: مسلمانوں کی ناراضگی کا ڈر20 October, 2008 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||