BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 September, 2008, 00:40 GMT 05:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بگ بینگ‘ تجربہ، دو ماہ کی تاخیر
نیوکلیائی ریسرچ کا یورپی ادارہ سرن
خرابی ہائیڈرون کولائیڈر کے مقناطیس کا درجہ حرات بڑھنے سے پیدا ہوئی
یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق ’سرن‘ کا کہنا ہے کہ ’بگ بینگ‘ کے فوراً بعد کے لمحات پیدا کرنے کے لیے جاری تجربے کے دوران ہیڈرون کولائیڈر میں جو نقص پیدا ہوا ہے اس صحیح کرنے میں کم از کم دو ماہ لگیں گے۔

’سرن‘ کے ترجمان کے مطابق تین اعشاریہ چھ ارب پاؤنڈ مالیت کے ’پارٹیکل ایکسیلیریٹر‘ کو ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

فرانس اور سوئٹزلینڈ کی سرحدوں پر زیر زمین واقع تحقیقاتی مرکز ’سرن‘ میں موجود انجینئرز اور سائنسدانوں کو ہیڈرون کولائیڈر میں ذرات کو دہشتناک قوت سے ٹکرانے کا منصوبہ جمعہ کو اس وقت روکنا پڑا جب کولائیڈر کے مقناطیس میں خرابی پیدا ہوگئی۔

’کوئنچ‘ نامی اس خرابی کے نتیجے میں کولائیڈر کے انتہائی سرد مقناطیسوں میں سے قریباً سو کا درجہ حرارت سو ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ خرابی کی وجہ سے سرنگ میں موجود خلاء ختم ہوگیا اور ایک ٹن مائع ہیلیم سرنگ کے اندر پھیل گئی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے والے عملے کو بھی طلب کرنا پڑا۔

’سرن‘ کے ترجمان کے مطابق اگرچہ یہ ناکامی ’ایک اچھی خبر نہیں‘ تاہم اس قسم کی تاخیر غیر متوقع نہیں تھی۔

پانچ ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی اس مشین میں ذرات کو دہشت ناک طاقت سے آپس میں ٹکرایا جائے گا تاکہ کائنات کی ابتدا پر ہونے والے دھماکے اور اس کے اثرات کی علامتوں کو نئی طبیعات پر آشکار کیا جا سکے

یاد رہے کہ سائنسدانوں نے اسی ماہ کی آٹھ تاریخ کو پروٹون ذرات کی دو شعائیں اس سرنگ میں داغی تھیں۔ اس تجربے کے بارے میں تین دہائی قبل سوچا گیا تھا۔

’سرن‘ کے زیر اہتمام کیئے جانے والے اس تجربے کے دوران انجینیئر ذرات کی ایک شعاع کو ستائیس کلومیٹر طویل زیر زمین سرنگ نما مشین سے گزارنے کی کوشش کریں گے۔ پانچ ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی اس مشین میں ذرات کو دہشت ناک طاقت سے آپس میں ٹکرایا جائے گا تاکہ کائنات کی ابتدا پر ہونے والے دھماکے اور اس کے اثرات کی علامتوں کو نئی طبیعات پر آشکار کیا جا سکے۔

تجربے کے لیے سرنگ میں ایک ہزار سلنڈر کی شکل کے مقناطیسوں کو ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔ ان ہی مقناطیسی سلنڈروں سے پروٹون ذرات کی ایک لکیر پیدا ہو گی جو ستائیس کلو میٹر تک دائرے کی شکل میں بنائی گئی سرنگ میں گھومے گی۔

سرنگ میں پروٹون ذرات کے ٹکرانے سے دو لکیریں پیدا ہوں گی جنہیں اس مشین کے اندر روشنی کی رفتار سے مخالف سمت میں سفر کرایا جائے گا۔ اس طرح ایک سیکنڈ میں یہ لکیریں گیارہ ہزار جست مکمل کریں گی۔سرنگ کے اندر مقررہ جگہوں پر ذرات کی یہ لکیریں ایک دوسرے کا راستہ کاٹیں گی اور ان کے اس ٹکراؤ کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس تجربے کے دوران نئے سب آئٹم سامنے آئیں گے جن سے کائنات کی ہیت کو سمجھنے کے لیے بنیادی معلومات حاصل ہوں گی۔

منفی 271 سنٹی گریڈ
سرن لیبارٹری کائنات کی سب سے ٹھنڈی جگہ
اڑن مشین کی رونمائیاڑن مشین کی رونمائی
ٹریفک جام سے نجات کا ایک نیا طریقہ
سٹم سیل(فائل فوٹو)عقل داڑھ کی خوبی
اب عقل داڑھ کا استعمال سٹیم سیل بنانے میں
کمپیوٹر کی سالگرہ
کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ مانچسٹر میں
کہکشاؤں پر کمند
شٹل کی عمر بڑھانے پر ناسا کا غور
اسی بارے میں
بگ بینگ تجربے کا کامیاب آغاز
10 September, 2008 | نیٹ سائنس
کائنات کی سب سےٹھنڈی جگہ
20 July, 2008 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد