BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2008, 07:55 GMT 12:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بِگ بینگ:انڈیا میں لڑکی کی خودکشی
نیوکلیائی ریسرچ کا یورپی ادارہ سرن
جوہری تحقیق کی یورپی تنظیم نے کہا تھا کہ اس تجربے سے بظاہر کسی کو نقصان کا خدشہ نہیں
انڈیا میں ایک لڑکی نے ٹی وی پر یہ خبر سن کر خودکشی کر لی کہ فزکس کے ایک تجربے کی وجہ سے دنیا ختم ہو سکتی ہے۔ سولہ سالہ چھایا کے والد بیہاری لال نے بتایا کہ اس نے زہر کھا کر اپنی جان لی۔ یہ واقعہ شمالی انڈیا کے شہر اندور میں پیش آیا۔

فرانس میں نیوکلیائی ریسرچ کے یورپی ادارے سرن کے زیر اہتمام کیئے جانے والے اس تجربے کے دوران انجینیئر ذرات کی ایک شعاع کو ستائیس کلومیٹر طویل زیر زمین سرنگ نما مشین سے گزارنے کی کوشش کریں گے۔

پانچ ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی اس مشین میں ذرات کو دہشت ناک طاقت سے آپس میں ٹکرایا جائے گا تاکہ کائنات کی ابتداء کے بعد ہونے والے دھماکے اور اس کے اثرات کی علامتوں کو نئی طبیعات پر آشکار کیا جا سکے۔

چھایا کے والد نے کہا کہ چھایا ان کے چھ بچوں میں سب سے بڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی پراس طرح کی خبریں سن کر ڈر گئی تھی کہ اس تجربے سے زمین میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں اور اس گاؤں میں سب لوگ مر جائیں گے۔

بیہاری لال نے بتایا کہ انہوں نے چھایا کا دھیان ادھر ادھر لگانےکی کوشش کی اور اس کو سمجھایا کہ اس کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ اندور میں پولیس نے چھایا کی موت کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

انڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انڈیا میں منگل کو اس تجربے کی خبریں سننے کے بعد یہ سمجھتے ہوئے کہ دنیا ختم ہونے والی ہے بہت سے لوگوں نے مندروں کا رخ کیا۔

اس سال کے شروع میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں جوہری تحقیق کی یورپی تنظیم نے کہا تھا کہ اس تجربے سے بظاہر کسی کو نقصان کا خدشہ نہیں۔

منفی 271 سنٹی گریڈ
سرن لیبارٹری کائنات کی سب سے ٹھنڈی جگہ
اڑن مشین کی رونمائیاڑن مشین کی رونمائی
ٹریفک جام سے نجات کا ایک نیا طریقہ
سٹم سیل(فائل فوٹو)عقل داڑھ کی خوبی
اب عقل داڑھ کا استعمال سٹیم سیل بنانے میں
کمپیوٹر کی سالگرہ
کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ مانچسٹر میں
کہکشاؤں پر کمند
شٹل کی عمر بڑھانے پر ناسا کا غور
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد