BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2008, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل دس سال کا ہوگیا
گوگل
گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے
انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل اتوار کو اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ .

گوگل نامی سرچ انجن کا خیال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم لیری پیج کے ذہن میں سنہ 1996 میں آیا تھا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنچانے میں انہیں ساتھی طالبعلم سرجی برن کی مدد حاصل رہی۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک دس برس قبل سات ستمبر 1998 کو’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک علاقے میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔

دس برس گزر جانے کے بعد آج گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً انیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

سنہ 2001 کے بعد سے گوگل نے متعدد کمپنیوں کو خرید کر مرکزی کمپنی میں ضم کیا ہے۔ 2004 میں گوگل نے’ کی ہول‘ نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ ’گوگل ارتھ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ دو برس بعد گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔

گوگل کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بلاگنگ، ای میل، خریداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم جہاں گوگل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے وہیں اس کے ناقدین اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعثِ فکر ہے کہ یہ کمپنی اپنے پاس موجود لوگوں کی ذاتی معلومات کو کس کس طرح استعمال کر سکتی ہے۔

گوگل گوگل کا ’ کروم‘
گوگل کا اپنا انٹرنیٹ ویب براؤزر مارکیٹ میں
ویب اشتراک
یاہو اور گوگل کے درمیان شراکت
گوگلنیا گوگل منصوبہ
معتبر معلومات کا آن لائن انسائیکلو پیڈیا
پے پال گوگل اور ای بے
ای بے اور گوگل کا ایک تقریب پر تنازع
گوگل کی خریداری
گوگل نے ویڈیو کمپنی یوٹویب کو بھی خرید لیا
گوگلگوگل نیوز آرکائیو
گوگل سے اب تاریخ کے اوراق میں جھانکنا ممکن
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد