BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 December, 2007, 13:41 GMT 18:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا
وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا
ماہرین گوگل کے اس منصوبے کو وکی پیڈیا پر ایک حملہ قرار دے رہے ہیں
کمپیوٹر سرچ انجن گوگل نے ایک ایسے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا۔گوگل نے پہلے ہی لوگوں کو اس بات کی دعوت دینا شروع کر دی ہے کہ وہ اپنی مہارت کے شعبے میں لکھیں۔

گوگل حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کے سلسلے میں ایڈیٹر کا کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ ان صفحات کی اشاعت کے لیے مطلوبہ ٹولز فراہم کریں گے۔

کئی ماہرین گوگل کے اس منصوبے کو وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے والے وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا پر ایک حملہ قرار دے رہے ہیں۔گوگل کے ادارتی بلاگ میں لکھتے ہوئے سرچ فرم کے ہیڈ آف انجنیئرنگ اُڈی مینبر نے کہا ہے کہ یہ مفید علم کو بانٹنے کا ایک منصوبہ ہے۔

ویب کو سلیقے کے ساتھ پیش کر کے گوگل معلومات کو آسانی کے ساتھ دستیاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گوگل کو امید ہے کہ معروف مصنفوں سے ان کی مہارت کے شعبے میں لکھوا کر معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کا انسائیکلوپیڈیا کچھ اس طرح کام کرے گا کہ ماہرین سے لکھوائے گئے ہر مضمون کی علم کے ایک یونٹ ’نول‘ سے نشاندہی کی جائے گی کہ یہ مضمون کس حد تک معتبر ہے۔

قارئین نول صفحات کی افادیت کے لحاظ سے ان کی رینکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ نول صفحات کے ساتھ ایسے ٹول بھی فراہم کیے جاتے ہیں جن کی مدد سے ان صفحات پر موجود مواد کو اچھا، برا یا اوسط درجے کا قرار دیا جا سکتا ہے۔

گوگل انسائکلوپیڈیا میں تبصرے شامل کیے جا سکتے ہیں، ان میں ترامیم تجویز کی جا سکتی ہیں یا ان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نول صفحات پر شائع شدہ اشتہارات سے حاصل ہونےوالی آمدنی کو مضمون نگاروں کے ساتھ بانٹا جاتا ہے۔

ویب انڈسٹری کے ایک مبصر نکولس کار کا کہنا ہے کہ نول وکی پیڈیا کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کرے گا۔

اسی بارے میں
گوگل کی فیس پرمبنی نئی سروس
22 February, 2007 | نیٹ سائنس
سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟
02 June, 2007 | نیٹ سائنس
گوگل کوکیز کی مدت دو سال
17 July, 2007 | نیٹ سائنس
یو ٹیوب پر ویڈیو اشتہارات
22 August, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد