یو ٹیوب پر ویڈیو اشتہارات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ویڈیو ویب سائٹ ’یُو ٹیوب‘ پر ویڈیو اشتہارات کا آغاز ہو چکا ہے۔ گوگل کے مطابق انٹرنیٹ پر ویڈیو اشتہارات کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ وہ ویڈیو دیکھتے ہوئے صارفین کے لیے رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔ یو ٹیوب پر یہ اشتہارات صارفین کی پسند کی ویڈیو چلنے کے پندرہ سیکنڈ کے بعد شروع ہوں گے اور ویڈیو سکرین کے بیس فیصد حصے پر نظر آئیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اگر صارف اس اشتہار پر کلِک نہیں کرے گا تو یہ اشتہار دس سیکنڈ کے بعد خود بخود بند ہو جائے گا۔ یو ٹیوب پر اشتہاری بینر پہلے سے موجود ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ گوگل نے اس ویڈیو ویب سائٹ سے آمدن بڑھانے کے لیے ویڈیو اشتہارات کا آغاز کیا ہے۔ گوگل کی میڈیا ڈائریکٹر ایلین ناؤٹن کا کہنا ہے کہ کمپنی پالیسی کے تحت اشتہارات کا صارفین تک پہنچانا یو ٹیوب کو خریدنے کے بنیادی مقاصد میں تھا۔ دنیا بھر سے ہر ماہ تیرہ کروڑ سے زائد صارفین یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اس ویب سائٹ پر ویڈیو اشتہارات کی پہلی مہم میں میوزک اور فلم سے متعلق چند کمپنیوں کے اشتہارات شامل ہوں گے۔ یہ اشتہارات میوزک ویڈیو اور دیگر خاص قسم کی ویڈیوز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف امریکہ میں 2011 تک ویب سائٹس پر ویڈیو اشتہارات کی مالیت چار ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ |
اسی بارے میں ’ویڈیو اپ لوڈنگ پر پیسہ ملےگا‘29 January, 2007 | نیٹ سائنس گوگل نے یوٹیوب خرید لیا10 October, 2006 | نیٹ سائنس ویب کا پندرہ سالہ سفر: ایک جائزہ08 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||