BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 December, 2007, 00:43 GMT 05:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹلانٹس کی روانگی میں تاخیر
خلائی جہاز اٹلانٹس
’ہم جہاز کو جلد از جلد روانہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘
امریکی خلائی ادارے ناسا کے عہدے داروں نے خلائی جہاز ایٹلانٹس کو ایک دن کی تاخیر سے جمعہ کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو ایٹلانٹس کی روانگی معینہ وقت سے چند گھنٹے قبل ملتوی کر دی گئی تھی اور ناسا کے حکام نے بتایا تھا کہ اس التواء کی وجہ ایندھن کے نظام میں خرابی تھی۔

ترجمان کے مطابق خلائی جہاز کے بیرونی فیول ٹینک کے چار میں سے دو سینسر نے یہ اطلاع دی کہ جہاز کی ٹنکی خالی ہے جبکہ اس میں ایندھن موجود تھا۔ اس خرابی کا پتہ اس وقت چلا جب انجینئرز نے ٹنکی میں پرواز کے لیے درکار سرد مائع ایندھن بھرنا شروع کیا۔

ناسا کے ترجمان کے مطابق پرواز کی اجازت دیے جانے کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم تین سینسر صحیح کام کر رہے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ایندھن بھرے جانے کے عمل کے آغاز کے سولہ منٹ بعد سینسر نمبر تین اور چار میں خرابی کا پتہ چلا‘۔

انہوں نے کہا کہ’گو کہ ہمیں آج کے واقعات سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اس معاملے کو حل کرنے اور خلائی جہاز کو جلد از جلد روانہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔

ایٹلانٹس اس حالیہ مشن کے دوران یورپی ساخت کی کولمبس نامی ایک بڑی لیبارٹری کو خلائی سٹیشن پر لے جائے گی اورگیارہ روزہ مشن کے بیشتر وقت میں کولمبس کو ایک نئے عرشے پر جوڑا جائے گا جسے پچھلے ماہ شٹل کے ایک مشن کے دوران نصب کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
سن دو ہزار سات کا پہلا مِشن
09 June, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد