ایٹلانٹس کی زمین پر واپسی ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلائی شٹل اٹلانٹس کی زمین پر واپسی جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں مشکلات سے دو چارمشن ختم ہونے کے بعد جعرات کو فلوریڈا میں خراب موسم کے سبب شٹل زمین پر نہیں اتر سکی۔ ایٹلانٹس تیرہ دن خلائی سٹیشن میں رہا اور خلاء بازوں کا زیادہ وقت ان کمپیوٹروں کوٹھیک کرنے میں گزرا جو خلائی سٹیشن کا سارا نظام چلاتے ہیں۔ خلاءبازوں کو خلاء میں بھی نکل کر شٹل کے باہری حصے کی مرمت کرنی پڑی۔ جمعہ کو شٹل کےپاس فلوریڈا کےکینڈی خلائی سینٹر میں اترنے کے دو موقع ہونگے پہلا موقع برطانوی وقت کےمطابق ایک بجکر اٹھارہ منٹ پر ہے۔ اگر بارش ہوتی رہی تو کیلیفورنیا میں بھی شٹل کو اتارہ جا سکتا ہے۔ شٹل کے پاس اتنا ایندھن اور سپلائی موجود ہے اور یہ اتوار تک خلاء میں رہ سکتا ہے۔ | اسی بارے میں آسمان کے پراسرار بادلوں پر تحقیق27 May, 2006 | نیٹ سائنس مشتری پر ایک اور سرخ طوفان07 March, 2006 | نیٹ سائنس سن دو ہزار سات کا پہلا مِشن 09 June, 2007 | نیٹ سائنس ایٹلانٹس خلائی سٹیشن پر اتر گئی10 June, 2007 | نیٹ سائنس خلائی سفر کے لیئے نئے اورین طیارے01 September, 2006 | نیٹ سائنس خلاء میں چہل قدمی کی تیاریاں11 June, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||