BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 June, 2007, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلاء بازوں کی پہلی چہل قدمی مکمل
خلاء باز
خلاء باز خلاء میں چہل قدمی کی تیاری کر رہے ہیں۔
ناسا کے دو امریکی خلاء بازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر نئے سولر پینل نصب کرنے کے سلسلے میں خلاء میں اپنی چہل قدمی مکمل کی ہے۔

خلاء میں چھ گھنٹے اور پندرہ منٹ چہل قدمی کرنے کے بعد خلاء باز خلائی سٹیشن واپس پہنچے۔

خلائی شٹل اٹلانٹس اتوار کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچی تھی۔ زمین سے اڑان کے وقت شٹل کی شدید حرارت سے بچانے والی چادر کو نقصان پہنچا تھا اور اب ناسا اس کی تصاویر کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے پر غور کر رہی ہے۔

2003 میں خلائی شٹل کولمبیا کو بھی اڑان کے وقت نقصان پہنچا تھا جس کے بعد زمین پر آتے ہوئے شٹل تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار سات خلاء باز ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی خلائی ایجنسی اگلے ایک یا دو روز میں اس بات کا فیصلے کرے گی کہ کیا اس چادر کی مرمت کے لیے خلاء باز ایک مرتبہ پھر شٹل سے باہر خلاء میں جائیں گے۔

شدید حرارت سے محفوظ رکھنے والی اس چادر کے چار انچ کے حصے کو جمعہ کے روز اڑان کے وقت نقصان پہنچا تھا۔

شدید حرارت سے محفوظ رکھنے والی چادر کو پہنچنے والا نقصان

ناسا کا کہنا ہے کہ اٹلانٹس شٹل کو ہونے والا نقصان سنگین نوعیت کا نہیں ہے۔ ناسا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’ہمیں اس وقت فکر مند ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی ہے‘۔

خلائی سٹیشن کے روبوٹک ہاتھ نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے ساتھ ایک سولہ ٹن کا نیا حصہ جس میں نئے سولر پینلز کا ایک جوڑا شامل ہے جوڑ دیا ہے۔

ان سولر پینلز سے سٹیشن کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

بدھ اور جمعہ کے روز ان سولر پینلوں کا کام مکمل کرنے اور خلائی شٹل کی چادر کی مرمت کے لیے پھر سے خلاء میں چہل قدمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت یہ سال کا دوسرا شٹل مشن تھا لیکن فروری میں فلوریڈا میں خراب موسم کے باعث شٹل کو نقصان پہنچا تھا اور مشن کو مارچ کے وسط تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔

تاخیر کے باوجود اس مشن کے مینیجر پر امید ہیں کہ 2010 میں شٹل کی ریٹائر منٹ سے پہلے اس بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو مکمل کر لیا جائے گا۔

اس سٹیش تک مختلف آلات اور مزید رسد پہنچانے کے لیے ناسا مزید پندرہ مشن بھیجنے کا ارداہ رکھتی ہے۔

اسی بارے میں
سن دو ہزار سات کا پہلا مِشن
09 June, 2007 | نیٹ سائنس
بارش کے لیے سیاروں کا جال
03 April, 2006 | نیٹ سائنس
’خلائی سفر سب کے لیے ممکن‘
02 October, 2006 | نیٹ سائنس
سورج سے آگے جہانوں کی تلاش
28 December, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد