’خلائی سفر سب کے لیے ممکن‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’ورجن گیلیکٹک‘ دنیا کا پہلا تجارتی خلائی طیارہ ہے جس میں اب کوئی بھی شخص ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈ ادا کرکے خلائی سفر کر سکتا ہے۔ سر رچرڈ برینسن کا یہ خلائی طیارہ مسافروں کو آواز کی رفتار سے چار گنا تیزی کے ساتھ زمین سے خلا میں لے جاتا ہے۔ یہ کوئی عام روائتی طیارہ نہیں جہاں دراز قد گوری چمڑی والی فضائی میزبان، بلاک بسٹر مووی یا پرواز سے قبل جن یا کوئی ٹانک ملے۔لیکن یہ خلائی طیارہ طیاروں کی ٹیکنالوجی میں جدید ترین ہے۔ اب آپ بس بیٹھ جائیں، حفاظتی بند باندھ لیں اور انٹرٹینمینٹ کا انتظار کریں۔ اس طیارے میں اپنی نشست بک کروانے کے لیے دس ہزار پاؤنڈ جمع کرانے سے قبل اگر کوئی چاہے تو خلائی سفر کی جھلک بھی دیکھ سکتا ہے۔ نیو یارک کی آئندہ منعقد ہونے والی ٹیکنولوجی نمائش دیکھنے والوں کو اس طیارے کو اندر سے دیکھنے کے لیے مدعو بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ خود دیکھ سکیں کہ آخر یہ چرچا یا ہنگامہ کیا ہے۔ طیارے کے اندر ایک فلیٹ سکرین ٹی وی پر دل لبھانے والے خلائی سفر کے بارے میں فلم بھی دکھائی جاتی ہے۔ خمیدہ پشت آرام دہ نشست پر بیٹھتے ہیں نظریں طیارے کی کھڑکیوں کی طرف اٹھتی ہیں۔ یہ نشستیں چھت اور کنارے سے اس طرح جڑی ہیں کہ مسافروں کو حیران کن اور وسیع ترین مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ اندر سے تنگ برینسن کے اس خلائی طیارے میں چھ خوش نصیب مسافروں اور عملے کے دو افراد کی نشستیں ہیں۔ آپ کو خلائی سفر میں اس وقت حیرانی ہوسکتی ہے جب ڈیوٹی فری ٹرالی نظر آئے۔ ڈھائی گھنٹے کی اس خلائی پرواز کے دوران مسافر حفاظتی بند کھول کر قلابازیاں کھاسکتے ہیں اور خلا سے زمین کا منظر دیکھنے اور تصاویر بھی بناسکتے ہیں۔ خلائی سفر خاصا دشوار گزار ہے لیکن اس طیارے کی انتظامیہ ہر طرح کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ سر رچرڈ اور برینسن کے اہل خانہ کے بعض افراد نے خلائی سفر کے لیے اپنی نشستیں بھی بک کروا رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’گیلیکٹیک‘ کی ٹیکنالوجی سے ایک دن سڈنی تک کا سفر آدھے گھنٹے میں طئے کیا جاسکے گا۔ | اسی بارے میں بھارتی راکٹ مرکز میں آتشزدگی23 February, 2004 | صفحۂ اول چینی خلائی مشن کی کامیاب واپسی15 October, 2003 | صفحۂ اول انسان مریخ پر: بُش کا اعلان 09 January, 2004 | صفحۂ اول روشنی سے چلنے والا خلائی جہاز 21 June, 2005 | صفحۂ اول خلائی شٹل کی لینڈنگ مؤخر20 September, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||