BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی راکٹ مرکز میں آتشزدگی
 ہری کوٹہ راکٹ
بھارت کا شری ہری کوٹہ خلائی مرکزن جہاں راکٹ تیار کیے آزمائے جاتے ہیں
بھارت کے ہری کوٹہ راکٹ مرکز میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک آگ لگنے کی حتمی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ذرائع اس بارے میں مختلف سبب بیان کر رہے ہی۔

حیدر آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق کا کہنا ہے کہ آگ سوموار کو مرکز کے اس حصے میں لگی جو ٹھوس ایندھن کے لیے مخصوص ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق مرکز کے اس حصے میں وہ موٹریں بھی تیار کی جاتی ہیں جو راکٹوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مرکز کے اسی حصے میں کام کرتے تھے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔

شدید زخمی ہونے والے تینوں افراد کو چنئی کے طبی مرکزممنتقل کر دیا گیا ہے۔

شری ہری کوٹہ اسپیس سینٹر آندھرا پردیش کی سرحد پر خلیج بنگال کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر قائم ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد