BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 October, 2007, 04:52 GMT 09:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیبی سپر کمپیوٹر کی تیاری’ممکن‘
سپر کمپیوٹر
سپر کمپیوٹر کے حجم کو گھٹانا ممکن ہو گیا ہے
سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہتھیلی میں سما جانے والے سپر کمپیوٹر کی تیاری کی راہ ہموار کر لی ہے۔

ان ماہرین نے ایسی تاروں پر کام کیا ہے جو انسانی بال سے ایک ہزار گنا باریک ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ایک ایسا اوزار بھی تیار کیا ہے جس کی مدد سے بہت چھوٹی مائیکرو چپس بنائی جا سکتی ہیں۔

جرمن اور اطالوی انجینئرز نے بھی اس منصوبے پر کام کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس دریافت سے جہاں میڈیکل سائنس کے شعبے میں مدد ملے گی وہیں ایسے موبائل فون اور جیبی کمپیوٹر بنائے جا سکیں گے جو کارکردگی کے لحاظ سے کسی لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے برابر ہوں گے۔

ایک موبائل کے حجم کا طاقتور کمپیوٹر بنانے کے لیے بہت چھوٹی مائیکرو چپ اور انتہائی باریک تاریں درکار ہوتی ہیں اور ان ماہرین نے ان بال سے ہزارگنا باریک تاروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔کمپیوٹرز کی مدد سے انہیں پتہ چلا کہ نینو سکیل پر ناپی جانے والی یہ تاریں بڑی تاروں کے مقابلے میں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔

ایڈنبرا سکول آف انجینئرنگ اینڈ الیکٹرانکس کے ڈاکٹر مائیکل زائسر کا کہنا ہے کہ ’ہمیں پتہ چلا ہے کہ ان تاروں کو جتنا باریک کرتے جائیں ان کے رویے میں ویسے ہی تبدیلی آتی رہتی ہے‘۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا کمپیوٹر پروگرام بھی بنایا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ ان تاروں کے استعمال میں کس قسم کی مشکلات درپیشآ کستی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس دریافت سے یہ بات بھی یقینی ہوگئی ہے کہ اگر ماچس کی ڈبیہ کے حجم کا ایک سپر کمپیوٹر بھی بنا لیا جائے تو اس کے تاروں میں آنے والی خرابیوں کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل زائسر کا کہنا ہے کہ ’ایک دن آنے والا ہے جب سپر کمپیوٹر کو آپ اپنے ہاتھ میں پکڑ سکیں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سا کی تمام تاریں اپنی جگہ پر رہیں‘۔

اسی بارے میں
ایک ہزارکھرب فی سیکنڈ کی رفتار
07 September, 2006 | نیٹ سائنس
سپر کمپیوٹر کا نیا ریکارڈ
26 March, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد