BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 June, 2005, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا کا طاقت ورترین کمپیوٹر
سپر کمپیوٹر
بلیوجین پینسٹھ ہزار سے زیادہ پراسیسر استعمال کرئے گی
امریکہ میں ایک زیر تکمیل سپر کمپیوٹر کو ابھی تک بنائے جانے والے کمپیوٹرز میں سب سے طاقت ور ترین کمپیوٹر کا مقام دیا جا رہا ہے۔

بلیو جین/ ایل مشین کو جو لارنس لیؤرمور نیشنل لیباٹری میں تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اب تک بنائے جانے والے تمام کمپیوٹرز میں سب سے طاقت ورترین قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کی موجودہ پراسیسنگ کی حدد جو ایک سو چھتیس عشاریہ آٹھ ٹیرافلاپس ہے اس کے مکمل ہونے تک دگنی ہوجائے گی۔

اس کی رفتار کے باعث ہی یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمپیوٹر کافی عرصہ تک تمام کمپیوٹرز پر اپنی برتری برقرار رکھے گا۔

دنیا کے تیز ترین پانچ سو کمپیوٹرز کی فہرست ہر چھ ماہ بعد مرتب کی جاتی ہے۔

آئی بی ایم بلیو جین /ایل اس فہرست میں مسلسل دوسری مرتبہ سرفہرست رہا ہے جس کی وجہ اس کی پراسسنگ کی رفتار ہے اور آخری مرتبہ جب پانچ سو طاقت ورترین کمپیوٹرز کی فہرست تیار کی گئی تھی اسو قت سے اس کی صلاحیت دگنی ہو چکی ہے۔

اس کے مکمل ہوجانے کے بعد یہ کمپیوٹر پینسٹھ ہزار پانچ سو چھتیس پراسیسر استعمال کرئے گا اور مولیکیولر ڈائنیمکس، میٹریل ماڈلنگ اور ہائیڈروڈانیمکس میں ارتعاش اور عدم استحکام پر تحقیق اور ان کے بارے میں علم حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

طاقت ور ترین کمپیوٹرز کی آخری فہرست جو نومبر سن دوہزار چار میں مرتب کی گئی تھی بلیو جین/ ایل اُس فہرست میں اول نمبر پر تھی جب کہ اُس وقت اِس کی حساب لگانے کی رفتار ستر عشارہ سات دو کھرب فی سیکنڈ تھی۔ اس رفتار یا پیمائش کو ٹیرافلاپس کہا جاتا ہے۔

جو مشین اس وقت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے وہ بھی بلیو جین کی ہے اور یہ اِس وقت آئی بی ایم تھامس جے واٹسن کے تحقیقاتی مرکز نیویارک میں نصب ہے۔ اپنی انتہائی رفتار پر یہ مشین اکانوے عشاریہ دو ٹیرا فلاپس پر کام کرسکتی ہے۔

آئی بی ایم اس وقت سپر کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں میں سر فہرست ہے۔ سلیکان گرافکس، ہیلوٹ پیکارڈ اور کرئے کمپنی کے بنائے ہوئے کمپیوٹر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

سپر کمپیوٹر کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر جو کمپیوٹر ہے وہ ناسا کا کولمبیا سپر کمپیوٹر ہے جو کیلی فورنیا کے تحقیقیاتی مرکز میں نصب ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد