BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 September, 2007, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرد سے عورت بننے پر اکثریت خوش
ان آپریشنز کے بعد پیاد ہونے والی پیچیدگیوں کی شرح بہت زیادہ رہی ہے
پیچیدگیوں کی بڑی شرح کے باوجود برطانیہ میں تبدیلی جنس کا آپریشن کرانے والے مردوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں۔

لیسٹر یونیورسٹی سے منسلک ہسپتال کے ایک جائزے کے مطابق جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرانے والے دو سو بیس افراد میں سے اٹھاسی فیصد نے کہا کہ وہ اس سے مطمعن ہیں جبکہ سات فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ناخوش ہیں۔

ایک طبعی جریدے میں شائع ہونے والے اس جائزے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے جن لوگوں نے یہ آپریشن کرایا تھا وہ اس کا پکّا ارادہ رکھتے تھے۔

جائزے کے مطابق جب آپریشن کے بعد دو سو بیس کے انٹرویو کیے گئے تو ان میں سے ستّر افراد نے بتایا کہ آپریشان کے بعد انہیں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کسی مرد کو آپریشن کے ذریعے عورت بنانے کے لئے ایک بڑا آپریشن کرنا پڑتاہے کیونکہ اس کے دوران نہ صرف ان کے مردانہ اعضاء جسم سے الگ کرنے پڑتے ہیں بلکہ جسم سے نکالے ہوئے ٹِشوز سے ان کے لئے زنانہ اعضاء بھی بنانا پڑتے ہیں۔

مختلف پیچیدگیاں
 مذکورہ افراد نے جن پیچیدگیوں کی شکایات کی ان میں جسم پر غیر ضروری بالوں کا آنا، نئے زنانہ جنسی اعضاء کا اپنی جگہ سے ہِل جانا اور بعض مریضوں میں نئے لگائے ہوئے ٹشوز کا مُردہ ہو جانا شامل تھیں

ایسے آپریشن کے لئے حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ مریض کو نفسیاتی تربیت دی جائے تاکہ اس بات کا یقین کیا جا سکے کہ وہ اتنے بڑے آپریشن کے لئے تیار ہے اور آپریشن کے بعد ’بطور عورت‘ زندہ رہنے اور جسمانی تبدیلیوں کے عمل کو پوری طرح سنبھالنے کا اہل ہے۔

مزید آپریشن
مذکورہ جائزے کے لئے لیسٹر یونیورسٹی کی ٹیم نے آپریشن کے بعد نہ صرف دو سو بیس افراد کے ردعمل کا مشاہدہ کیا بلکہ ان کے تاثرات جاننے کے لئے چند سال بعد ان میں سے ستّر کے تفصیلی انٹرویو بھی کیے۔

ان ستّر افراد نے جن پیچیدگیوں کی شکایات کی ان میں جسم پر غیر ضروری بالوں کا آنا، نئے زنانہ جنسی اعضاء کا اپنی جگہ سے ہِل جانا اور بعض مریضوں میں نئے لگائے ہوئے ٹشوز کا مُردہ ہو جانا شامل ہیں۔

ان پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ مریض کے مزید آپریشن کرنے کی ضرورت پڑ جائے، تاہم مذکورہ ستّر افراد میں سے تین تہائی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپریشنز سے مطعمن رہے ہیں۔

کامیابی کا انحصار
 مرد کو عورت بنانے کے پیچیدہ آپریشن کی کامیابی کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں سرجن کی تکنیکی مہارت اور نئے اعضاء بنانے کے لئے درکار ٹِشوز کی مقدار اور کوالٹی اہم ہیں

جائزے کے مصنف یورالوجسٹ جوناتھن گوڈر کا کہنا ہے کہ ’مرد کو عورت بنانے کے پیچیدہ آپریشن کی کامیابی کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں سرجن کی تکنیکی مہارت اور نئے اعضاء بنانے کے لئے درکار ٹِشوز کی مقدار اور کوالٹی اہم ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کی کامیابی کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ مذکورہ مریض کی توقعات کتنی حقیقت پسندانہ ہیں۔‘

جائزے میں شامل مریضوں میں سے ایک چوتھائی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مکمل جنسی فعل سر انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ نصف کا کہنا تھا کہ وہ بطور عورت جنسی تسکین سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

جنسی تبدیلیوں کے ایک ماہر کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر کرسٹوفر ولیمز کا جائزے کے بارے میں کہنا ہے کہ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ مریضوں کی اکثریت آپریشن کے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو ذہنی طور پر پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار کر چکی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ اتنے زیادہ لوگوں کا اپنے آپریشنز سے مطمعن ہونا نہ صرف مذکورہ سرجنوں کی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ مریض جنس کی تبدیلی کے مشکل آپریشن سے پہلے خود کو نفسیاتی طور کتنا اچھا تیار کرتے ہیں۔‘

 بریسٹ کینسر بریسٹ کینسر
چھاتی کا کینسر، خواتین کی غلط فہمیاں
پیسہ نہیں، پیار۔۔۔
خواتین کی پسند، اوسط آمدنی والے مرد
بچے کی جنسلڑکا یا لڑکی؟
جنس کا تعین کرنے والی کٹ انٹرنیٹ پر دستیاب
باتونی مرد یا عورتیںباتونی مرد یا عورت
ایک تحقیق کے مطابق باتوں میں دونوں برابر
پتلی کمر کی مقبولیت
پتلی کمر مردوں کی ہمیشہ سے پسندیدہ
حاملہ خاتونگولی یاد رکھیں
خواتین کی بھول اور ان چاہے حمل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد