پیار کے لیے اوسط آمدنی والے مرد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں کاخیال ہے کہ بڑے عہدوں پر فائز مردوں کی نسبت خواتین زندگی کے ساتھی کے طور پر اوسط آمدنی والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر یونیورسٹی آف سنٹرل لنکا شائر کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق خواتین نے اوسط آمدنی والے مردوں کو ترجیح اس لیے دی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہ مرد زیادہ اچھے باپ ثابت ہوں گے۔ تحقیقات کار سائمن چو کےمطابق بڑے عہدوں پر فائز مردوں کو خواتین اپنی رسائی سے دور اور ’مصنوعی‘ تصور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’بعض حالات میں امیر طبقے کے مرد واقعی زیادہ پرکشش ثابت نہیں ہوتے‘۔ سائمن چو کا کہنا ہے کہ خواتین مردوں میں ظاہری کشش اور خدوخال دیکھتی ہیں جبکہ امیر مردوں کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اچھے باپ ثابت نہیں ہوسکتے۔ تحقیق کے دوران خواتین کے سامنے 20 سے 30 سال کے 60 مردوں کی تصویریں رکھی گئیں۔ پھر ان میں سے چھ خوبصورت، چھ اوسط اور چھ معمولی شکل و صورت کے مردوں کی تصاویر منتخب کی گئیں۔ پھر ان تصاویر کے ساتھ ان مردوں کی آمدنی کی تفاصیل دی گئیں۔ ان میں سے چند افراد نہایت اعلٰی عہدوں پر فائز تھے، کچھ معمولی ملازمتوں پر تھے اور کچھ کم آمدنی والے تھے۔ خواتین نے جن مردوں کا انتخاب کیا ان میں سے بیشتر اچھی شکل و صورت والے مگر اوسط آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک ماہر نفسیات انگرڈ کولنز کا کہنا ہے کہ خواتین بچوں کی پرورش کے بارے میں گھر کا اہم ترین فرد ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے جیون ساتھی کا ساتھ چاہتی ہیں جو اس ذمہ داری میں ان کا ساتھ دے سکے۔ | اسی بارے میں ای بے پر ’ای گرل فرینڈ‘31 March, 2004 | نیٹ سائنس مرد بھی خواتین کی طرح سوچتے ہیں؟14 March, 2004 | نیٹ سائنس ’ہر اِک نظر میں جادوگری‘10 May, 2006 | نیٹ سائنس ماں سب کو پیاری25 November, 2004 | نیٹ سائنس بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں09 August, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||