’ہر اِک نظر میں جادوگری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی تحقیق کا کہنا ہے کہ عورتیں تحت الشعوری طور پر مردوں کا چہرہ دیکہ کر ان خوبیاں جاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عورتیں مردوں کا چہرہ دیکھ کر یہ اندازہ لگا لیتی ہیں کہ وہ بچوں میں کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ان کی جنسی صلاحیتوں کا بھی بالکل ٹھیک اندازہ لگا لیتی ہیں۔ بچوں سے پیار کرنے والے مرد لمبے عرصے کے لیئے زیادہ اچھا جوا ثابت ہوتے ہیں جبکہ مضبوط مردانہ جسم کے حامل مرد تھوڑے عرصے کے لیئے بہترین انتخاب ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق شکاگو اور کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر ڈائرو نے کہا کہ ’ہمارے نتائج حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے لائے ہیں کہ عورتیں مردوں کا چہرہ دیکھ کر ان کی مردانہ صلاحیت اور ان کی بچوں کے لیئے رغبت کا بہت اچھی طرح اندازہ لگا لیتی ہیں‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ عورتیں مردانہ صلاحیت کو کم مدت کے تعلق اور بچوں کے لیئے رغبت کو لمبے عرصے کے تعلقات کے لیئے ترجیح دیتی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ چہرے سے ملنے والی معلومات گذشتہ اندازے سے بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ یہ حس عورتوں میں ارتقاء کے عمل سے پیدا ہوئی ہے بلکہ وہ تعلقات بناتے وقت اپنی معلومات کے استعمال کو بہت اچھی طرح جان گئی ہیں‘۔ تحقیق میں کالج کے لڑکوں کے تھوک کو ٹیسٹ کر کے ان کے جنسی ’ہارمون‘ کے لیول کا پتہ چلایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں چھوٹی اور بڑی عمر کے بچوں کی تصاویر دکھا کر ان کی ترجیحات بھی معلوم کی گئیں۔
اس کے بعد انتیس لڑکیوں کو یہ تصاویر دکھا کر ان لڑکوں کی خصوصیات اور ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا۔ لڑکیوں نے جن لڑکوں کے بارے میں اندازہ لگایا کہ ان کی ترجیح بچے ہیں وہ واقعی ایسے تھے۔ اس کے علاوہ لڑکوں کی جنسی صلاحیت کا اندازہ بھی بالکل صحیح نکلا۔ زیادہ تر لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں زیادہ مردانہ صلاحیت والے مردوں میں کشش نظر آتی ہے تاہم لمبے عرصے کے لیئے ساتھی چننے کے لیئے ان کا انتخاب بچے پسند کرنے والے مرد تھے۔ تحقیق پر کام کرنے والے ڈاکٹر جیمز رونی نے کہا کہ ’تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں کی بچوں سے محبت لمبے عرصے کے دوران ان کے ساتھی کے ساتھ لگاؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے‘۔ |
اسی بارے میں خواتین: پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار13 September, 2005 | نیٹ سائنس بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں09 August, 2005 | نیٹ سائنس حمل میں سگریٹ، اولاد بدتمیز‘01 August, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||