خواتین کوگولی یاد کروانے والی مشین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں جامعۂ برونیل کی ایک طالبہ نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو خواتین کو یاد کروائے گا کہ انہوں نے مانع حمل گولی کب کھانی ہے۔ لائی چیو تانگ نے کہا کہ ان کے تیار کیئے ہوئے اس آلے سے ان چاہے حمل روکنے میں مدد ملے گی۔ ’رِممبر‘ نامی یہ آلہ خواتین کو یہ مشورہ بھی دے گا کہ اگر وہ گولی کھانا بھول جائیں تو انہیں کیا کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستّر فیصد خواتین ماہانہ ایک بار گولی کھانا بھول جاتی ہیں اور دس فیصد ایسی ہیں کہ جو کم سے کم چار بار ضرور بھولتی ہیں۔ ’رِممبر‘ کے ساتھ گولیوں کا ایک پیکٹ بھی ملتا ہے اور یہ مشین استعمال کرنے والی خواتین کو ہر روز یہ بتائی گی کہ انہوں نے کون سی گولی کھانی ہے۔
خاندانی منصوبہ بندی کی تنظیم کی ایک ترجمان نے کہا کہ بہت سے ان چاہے حمل گولی نہ کھانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ’اس لیئے ضروری ہے کہ ہر خاتون اپنے طرز زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے گولی کھانے کا نظام الاوقات ترتیب دے‘۔ | اسی بارے میں ’جڑواں بچے چاہئیں تو دودھ پیجیئے‘21 May, 2006 | نیٹ سائنس مینڈکوں کی نسل معدوم ہونےکا خطرہ 18 September, 2005 | نیٹ سائنس پیدائش میں دیر، قدرت کی مخالفت16 September, 2005 | نیٹ سائنس دماغی مردہ کےہاں بچی کی ولادت 03 August, 2005 | نیٹ سائنس جنین سے متعلق متنازعہ قانون26 March, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||