’زیادہ تر کینسر موروثی نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سروے کے مطابق کینسر کی صرف چند ایسی اقسام ہیں جو موروثی ہوتی ہیں۔ معلوماتی خیراتی ادارے کینسر بیک کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق اکیانوے فیصد لوگ اس بات کو لے کر بلاوجہ پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے خاندان میں اگر کسی کو کینسر ہو تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ یہ بیماری ان میں منتقل ہو سکتی ہے۔ اس سروے میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی جو کہ جینز ری یونائیٹڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک تہائی لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ کینسر کی زیادہ تر اقسام ایسی ہیں جو خاندان کے بڑوں سے بچوں کو وراثت میں ملتی ہیں۔ 74 فیصد لوگوں کا یہ ماننا غلط ہے کہ اگر خاندان کے افراد مختلف قسم کے کینسر کا شکار ہوں تو یہ بیماری جینز کے ذریعے خاندان کے دوسرے افراد میں بھی منتقل ہو جاتی ہے اور صرف پندرہ فیصد لوگوں کو یہ بات معلوم ہے کہ اس کی اصل وجہ در حقیقت عمر ہے۔ کینسر اکثر 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ معلوماتی خیراتی ادارے کینسر بیک آپ کی منیجر ڈاکٹر اینڈریا پتھرز کا کہنا ہے کہ ’ کینسر سے متعلق پریشانی انسان کو بہت کمزور کر دیتی ہے اور یہ بات افسوسناک ہے کہ لوگ اس حقیقت سے آگاہ نہیں کہ کیسنر کی ایسی چند ہی اقسام ہیں جو جینز کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ لوگوں کو اس بارے میں معلومات ہونی چاہیے کہ کینسر کے خدشات کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ متوازن خوراک کے استعمال سے اور ورزش کرنے سے۔‘ کینسر ریسرچ برطانیہ کے مارٹن لیڈوک کا کہنا ہے کہ اس سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کو کینسر کے خدشات سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ اگر ہم اپنے رہن سہن کے طریقہ کار کو بدل لیں تو کینسر کی زیادہ تر اقسام سے بچا جا سکتا ہے‘۔ |
اسی بارے میں کینسر کا معجزاتی علاج ممکن نہیں02 February, 2007 | نیٹ سائنس چھاتیوں میں کینسر خیز عنصر منکشف13 May, 2007 | نیٹ سائنس کیموتھریپی جین پر خدشے کا اظہار19 May, 2007 | نیٹ سائنس پروسٹیٹ کینسر، مردوں کی پریشانی22 July, 2007 | نیٹ سائنس کم کولسٹرول اور کینسر میں تعلق24 July, 2007 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||